سدی پیٹ میں آج انجمن محبان اردو کا کل ہند سنجیدہ و مزاحیہ مشاعرہ

   

حیدرآباد ۔ 7 ۔ جون : ( راست ) : انجمن محبان اردو تلنگانہ کا 44 واں و کل ہند مشاعرہ 8 جون بروز جمعرات 9 بجے شب بمقام مدینہ فنکشن ہال ، قادر پورہ ، سدی پیٹ میں منعقد ہوگا ۔ افتخار الدین کے بموجب اس عظیم الشان کل ہند مشاعرہ کی نگرانی سید مسکین احمد بانی انجمن کریں گے ۔ جس میں ملک بھر کے نامور مہمان شعراء کے ساتھ حیدرآباد و تلنگانہ کے دیگر اضلاع کے منتخب شعرا شریک مشاعرہ ہوں گے ۔ جناب کے ومشی دھر راؤ صدر نشین کے آر آر فاونڈیشن کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آئے گا ۔ مشاعرہ کی صدارت پروفیسر فاروق بخشی کریں گے ۔ جناب خسرو نواب اور جناب غوث محی الدین بحیثیت مہمانان خصوصی شرکت کریں گے ۔ مشاعرہ میں مہمان شعراء پروفیسر فاروق بخشی میرٹھ ، ڈاکٹر انجم بارہ بنکوی ، ڈاکٹر مہتاب عالم ، حامد بھنساولی ، اسمعیل نظر بھوپال ، افضال دانش برہان پور ، انور امان آگرہ کے علاوہ میزبان شعراء اقبال درد ، چچا پالموری ، شیخ احمد ضیا ، ٹیپکل جگتیالی ، لطیف الدین لطیف ، کملاکر دلیر اور کھٹ پھٹ بھینسوی اور خورشید اثر اپنا سنجیدہ و مزاحیہ کلام سنائیں گے ۔ نظامت ممتاز ناظم اسمعیل نظر کی ہوگی ۔ علیم الدین شجو نے تمام پرستاران اردو شعر و ادب خواتین و حضرات سے پابندی وقت شرکت کی خواہش کی ہے داخلہ کی عام اجازت رہے گی ۔۔