گمبھی راؤپیٹ۔ہفتہ برائے شہدائے پولیس ملازمین کے تحت جاری پروگرام ’پولیس فلیگ ڈے‘ کے موقع پر سرسلہ ٹاون پولیس اسٹیشن میں ضلع ایس پی بی کے راہول ہیگڈے کی ہدایت پر کرونا وائرس کے پیش نظر آن لائن اوپن ہاؤس پروگرام منعقد کیا گیا، جس کا افتتاح ڈی ایس پی ویمل واڑہ چندرکانت کے ہاتھوں عمل میں آیا۔اس موقع پر پولیس اسلحہ کی نمائش کی گئی ڈی ایس پی نے ناظرین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس جوان ملک کی حفاظت اور سماج میں امن و امان کی برقراری کے لیے جدوجہد کرتے ہیں ایسے میں انہیں اپنی جان ہی گوانی کیو ں نہ پڑے۔۔۔ڈی ایس پی عوام بالخصوص طلبہ کو پولیس کارکردگیوں سے واقف ہوتے رہنے کا مشورہ دیا اور سماج میں پھیل رہی برائیوں سے اس کا مشورہ بھی دیا اور ٹریفک قوانین کی پابندی کی اپیل کی اس موقع پر محکمہ کے مختلف ملازمین جن میں ڈی ایس پی۔۔سرکل انسپکٹرز ،سب انسپکٹرز اور کانسٹبلس کی کثیر تعداد موجود تھی