حیدرآباد: سرف ایکسل اکثر جذبات کی عکاسی والے اشتہارات پیش کرنے میں شہرت رکھتا ہے ۔ اس کے اشتہارات اکثر اوقات دل کو چھوجاتے ہیں ۔ سرف ایکسل ہولی کے اس موقع پر ہندو مسلم یکجہتی او ربھائی چارہ کے پیغام والا اشتہار پیش کیا ہے لیکن نفرت کے پچاریوں کو یہ دیکھا نہیں جارہا ہے ۔ سرف ایکسل نے ’’ رنگ لائے سنگ ‘‘ کے نعرہ کے ساتھ ایک اشتہار جاری کیا ہے جس کا موضوع ہندو مسلم اتحاد ہے ۔ ایک منٹ طویل ’اس اشتہار میں ایک چھوٹی ہندو بچی کو دکھایا گیا ہے جو اپنی ہم عمر مسلم لڑکے کو مسجد پہنچانے کیلئے خود پر رنگ پھینکوالیتی ہے ۔ اس اشتہار کے اخیر میں سرف ایکسل کا مشہور ڈائیلاگ ’’ اگر کچھ اچھاکرنے میں داغ لگ جائے تو داغ اچھے ہیں ‘‘ بتایا گیا ہے ۔ ۱۷
؍فروری کو جاری کیا گیا اس اشتہار کو اب تک ۸۰؍ لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں ۔ تاہم ٹوئیٹر پر مسلم مخالف ذہنیت رکھنے والوں نے سرف ایکسل کے خلاف مہم چھیڑدی ہے او ر اسے ہندوؤں کے خلاف سازش قرار دے کر سرف ایکسل کے بائیکاٹ کی اپیل کی ہے ۔ جبکہ چند تنگ نظر لوگوں نے اسے لو جہاد کو فروغ دینے کی کوشش قرار دی ہے ۔ بعض لوگوں نے سوال کیا کہ مذکورہ اشتہار میں لڑکی کو مسلم اور لڑکے کو ہندو کیوں نہیں بتایا گیا ۔ لیکن بعض لوگوں نے اس اشتہار کی زبردست ستائش کی ہے ۔
ٹوئیٹر پر ایک صارف نے اس اشتہار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ا س اشتہار میں کچھ بھی غلط نہیں ہے ۔ ایک شخص نے لکھا کہ خوبصورت اشتہار ، یہ حقیقی ہندوستان ہے اور ہرمذہب کیلئے باہمی احترام ہماری جمہوریت کی بنیاد ہونا چاہئے ۔ ایک خاتون نے اعلان کیا کہ وہ اس اشتہار دیکھنے کے بعد مزید سرف ایکسل خرید رہی ہیں ۔ جب کہ ایک صارف نے اعلان کیا کہ وہ آج سے سرف ایکسل استعمال کرنا چھوڑ دیں گے ۔ ایک اس اشتہار سے غصہ ہوکر سرف ایکسل کو بیت الخلاء میں بہاتے ہوئے دکھایا گیا ۔
Boycott Unilever and boycott surf excel pic.twitter.com/lUCNmM5FBT
— Raghu pandit (@Raghupa04379097) March 11, 2019
The Sanghis have completely lost the capacity to think healthy. They are trending #BoycottSurfExcel. Why? Because their twisted minds are showing them "love Jihad" in the recent Holi ad featuring children. It's a beautiful ad that promotes communal harmony. But fascists hate it.
— Manimugdha Sharma (@quizzicalguy) March 9, 2019