حیدرآباد۔/2 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) منگل ہاٹ پولیس نے سرقہ کی واردات میں ملوث دو افراد بشمول ایک کم عمر نوجوان کو گرفتار کرلیا۔ انسپکٹر منگل ہال جی رنویر ریڈی نے کہا کہ 30 ستمبر کی شب موچی گلی کے ساکن نتن کے مکان میں بعض افراد نے وہاں سے طلائی نکلس اور دیگر اشیاء کا سرقہ کرلیا تھا۔ پولیس نے اس سلسلہ میں کارروائی کرتے ہوئے سارقین کی نشاندہی کی اور 19سالہ ایم اجیت اور اس کے 17 سالہ بھائی کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے پانچ لاکھ مالیتی مسروقہ طلائی زیورات ضبط کرلئے۔ گرفتار افراد کو عدالت میں پیش کرتے ہوئے جیل بھیج دیا گیا۔