حیدرآباد۔یکم؍ نومبر، ( سیاست نیوز) سنٹرل کرائم اسٹیشن ( سی سی ایس ) پولیس نے دو دھوکہ بازوں کو گرفتار کرلیا جنہوں نے سرمایہ کاری کے نام پر عوام کو دھوکہ دیا۔ جائنٹ کمشنر آف پولیس کرائمس مسٹر گجراؤ بھوپال نے بتایا کہ 48 سالہ جی رام بابو اور 42 سالہ پی کرشنم راجو جن کا تعلق آندھرا پردیش سے ہے نے ابتداء میں چاکلیٹ ڈسٹری بیوٹرکی حیثیت سے کاروبار شروع کیا اور منافع حاصل کیا۔ اس کاروبار میں سرمایہ کاری کے نام پر مذکورہ دھوکہ بازوں نے عوام سے 530 کروڑ کی رقم حاصل کی اور انہیں ہر ماہ 6 فیصد منافع کی رقم دینے کا وعدہ کیا۔ تقریباً 200 سے زائد افراد نے اس کاروبار میں سرمایہ کاری کی۔ اگسٹ 2023 میں سرمایہ کاروں نے مذکورہ دھوکہ بازوں کو ان کی اصل رقم لوٹانے کا اصرار کیا جس کے نتیجہ میں وہ مادھا پور کی رہائش سے اچانک فرار ہوگئے۔ گرفتار افراد کے قبضہ سے 2.5 کیلو طلائی زیورات اور 4 لاکھ نقد رقم برآمد کرلی گئی۔ب