سرنگ میں پھنسے 40 افراد کا معاملہ ہائی کورٹ پہنچا

   

نینی تال: اترکاشی کے سلکیارا میں سرنگ میں پھنسے 40 مزدوروں کا معاملہ پیر کو اتراکھنڈ ہائی کورٹ میں پہنچا۔ اس معاملہ کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ہائیکورٹ نے ریاستی حکومت سے 48گھنٹے کے اندر جواب دینے کیلئے کہا ہے ۔ اس معاملہ کو دہرادون کی سمادھان نامی ایک غیر سرکاری تنظیم نے پی آئی ایل کے ذریعہ چیلنج کیا ہے ۔ اس کے علاوہ اس معاملہ کی سماعت قائم مقام چیف جسٹس کی ڈبل بنچ میں ہوئی۔درخواست گزار کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ اترکاشی کے سلکیارا میں چاردھام آل ویدر روڈ پروجیکٹ کے تحت 4.5 کلومیٹر لمبی سرنگ بنائی جا رہی ہے ۔