سرپور ٹاون آر ایم پی ڈاکٹرز یونین نے لاک ڈاؤن کا خیرمقدم کیا

   

سرپور۔ سر پورٹاون منڈل آرایم پی ڈاکٹرس یونین صدر ڈاکٹر داس اور ڈاکٹر ابرار احمد خان کی زیر نگرانی میں تحصیلدار سرپور ٹاون ندیم اللہ خان سے ملاقات کرتے ہوئے ریاستی حکومت کی جانب سے کیے گئے لاک ڈون کا خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر انہوں نے تحصیل دارسرپور ٹاون ندیم اللہ خان کو یاداشت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے کیے گئے لاک ڈاؤن کا آر ایم پی ڈاکٹرس یونین کی جانب سے خیر مقدم کرتی ہے اور منڈل کے تمام آر ایم پی ڈاکٹرز کی جانب سے آج سے دس دنوں تک صرف صبح چھ بجے سے دس بجے تک یعنی صرف چار گھنٹے عوامی خدمت انجام دینے کا اعلان کیا گیا۔ تاکہ بڑھتے ہوئے کرونا کیسیس میں کمی ہو سکے انہوں نے عوام سے خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ سماجی دوری اور ماسک کا استعمال کے ذریعے ہی کروناوباپر قابو کیا جا سکتا ہے اس لئے ریاستی حکومت کی جانب سے دیے گئے کرونا اور کوووڈ 19 کے قواعد پر عمل آوری کرنے کا عوام کو مشورہ دیا بعد ازاں آر ایم پی ڈاکٹرس یونین قائدین کی جانب سے تحصیلدار اور سب انسپکٹر پولیس کو یاداشت پیش کی گئی۔ اس موقع پر دوسرے ڈاکٹر بھی موجود تھے ۔