سرپور ٹاون گرام پنچایت کے حدود میں نالیوں کی صفائی جاری

   

سرپور ٹاؤن ۔ سرپور ٹاون میں آج منڈل پنچایت آفیسر کرشنا مورتی کے زیر نگرانی میں گرام پنچایت کے حدود میں کچرے کی نکاسی اور نالیوں کی صاف صفائی کے کاموں کو انجام دیا گیا اس موقع پر سرپور ٹاون منڈل پنچایت آفیسر کرشنا مورتی نے کہا کہ ریاستی حکومت کے احکامات کے مطابق اور عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کی غرض سے گزشتہ چار دنوں سے سڑکوں کے دونوں بازو جھاڑیوں کی کٹائی اور نالیوں میں صاف صفائی کے علاوہ مٹی کی نکاسی کرتے ہوئے صاف صفائی کے کاموں کو انجام دیا جا رہا ہے تاکہ گرام پنچایت کے حدود میں عوام کو صاف ستھرا ماحول دیا جا سکے اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ عوام کو چاہیے کہ صاف ستھرا ماحول صاف رکھنے کے لیے گرام پنچایت ملازمین کے ساتھ تعاون کرنے کا عوام کو مشورہ دیا اور سڑکوں پر کچرا نہ پھینکنے کا بھی عوام کو مشورہ دیا۔