سرکاری اسکیمات کو عوام تک پہنچانے کا عزم

   

کاغذ نگر میں تہنیتی تقریب سے ریاستی وزیر جنگلات اے اندرا کرن ریڈی کا خطاب

کاغذ نگر ۔ 10 ۔ مارچ : ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) : ضلع کمرم بھیم آصف آباد کے کاغذ نگر کو کابینہ میں شامل کرنے کے بعد پہلی مرتبہ آمد پر ریاستی وزیر جنگلات اے اندرا کرن ریڈی کا رکن اسمبلی کونیرو کونپا سرپور ٹاون اور تعلقہ کے 7 منڈلوں کے ٹی آر ایس پارٹی کارکنوں اور قائدین کی جانب سے تہنیت اور گلپوشی و شال پوشی پیش کی گئی ۔ اس موقع پر رکن پارلیمان متحدہ عادل آباد جی ناگیش ، کاغذ نگر میونسپل چیرپرسن محترمہ ودیا ورتی راج کمار ، وائس چیرمین محمد صدام حسین ، ٹی آر ایس پارٹی میناریٹی صدر محمد ذاکر شریف ، رکن اسمبلی کونیرو کونپا ، ٹی آر ایس پارٹی ضلع انچارج محترمہ ماں وجیا ریڈی ، منڈل معاون رکن محمد صدیق ، کونسلر شیخ جانی ، سابقہ سرپنچ سید خضر حسین ، تعلقہ کے 7 منڈلوں کے زیڈ پی ٹی سی ، ایم پی ٹی سی اور نئے منتخب تمام ٹی آر ایس پارٹی کے سرپنچوں ٹی آر ایس قائدین اور کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ اس موقع پر ریاستی وزیر جنگلات اے اندرا کرن ریڈی نے کہا کہ ٹی آر ایس پارٹی واحد پارٹی ہے جو کہ عوامی مسائل کی یکسوئی کرتی ہے ۔ اس لیے گذشتہ پانچ سالوں کی عوامی خدمات کی بدولت تلنگانہ عوام نے دوبارہ ٹی آر ایس حکومت اور کے سی آر کو دوبارہ اقتدار دیا ہے ۔ اس نے ٹی آر ایس اور کے سی آر کے اسکیمات کو غریب اور مستحق لوگوں کے گھروں تک پہنچانے کا عزم ظاہر کیا ۔ ہندوستان کی کسی بھی ریاست میں تلنگانہ عوامی اسکیمات کا ذکر ہے ۔جیسا کہ شادی مبارک ، کلیان لکشمی ، مشن بھگیرتا ، وظیفہ پیرانہ سالی رقم اور کسانوں کو انشورنس پالیسی کے ذریعہ پانچ لاکھ کی بھیما پالیسی دی جارہی ہے ۔ اس لیے تلنگانہ کے عوام نے دوبارہ کے سی آر حکومت کو اقتدار دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ ٹی آر ایس حکومت نے پانچ سالوں میں ترقیاتی کاموں کو ترجیح دی ۔ سڑکوں کے تعمیراتی کاموں پلوں کے تعمیراتی کاموں کو مکمل کرتے ہوئے عوام کو آمد و رفت کی سہولت فراہم کی ہیں ۔
اس کے علاوہ اور بھی باقی سڑکوں اور پلوں کے تعمیراتی کاموں کو عنقریب مکمل کرلیا جائے گا ۔ اور کوٹالہ منڈل میں kv133 برقی سب اسٹیشن کی عنقریب منظوری کرنے کا تیقن دیا گیا ۔ اس کے علاوہ فارسٹ اراضی پر زندگی گذر بسر کرنے والے لوگوں کے ساتھ انصاف کرتے ہوئے چیف منسٹر سے بات کرنے کا تیقن دیا اور فاریسٹ عہدیداروں کی جانب سے فاریسٹ کی حصار بندی کے کاموں کو روکنے کی ہدایت جاری کی ۔ ریاستی وزیر کی کثرت سے شال پوشی و گلپوشی کی گئی ۔ کونیرو کونپا کے شکریہ پر جلسہ کا اختتام عمل میں آیا ۔۔