ممبئی: سرکاری تقاریب میں وندے ماترم بھی گایا جائے اس قسم کا مطالبہ شیوسینا نے مھاراشٹرا اسمبلی اجلاس کے دوران کیا ۔شیوسینا رکن دیواکر راوتے نے قانون ساز کونسل میں ایک قرارداد پیش کی اور مطالبہ کیا کہ ریاستی اور مرکزی حکومت کی تقاریب کے آغاز اور اختتام پر وندے ماترم کو گایا جانا لازمی قراردیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح سے قومی ترانہ “جن گن من …”کا ہر سرکاری تقاریب میں گانا لازمی ہے اسی طرح سے وندے ماترم کو گایا جانا لازمی قراردیا جائے ۔اس وقت ایوان میں وزیر سیاحت ادتیہ ٹھاکرے براجمان تھے انہوں نے کہا کہ چونکہ یہ معاملہ مرکزی جکومت کے دائرہ اختیار میں ہے لہذا ریاستی حکومت اس معاملے پر آزادانہ طور پر کوئی فیصلہ نہیں کرسکتی البتہ مرکز سے ریاستی حکومت سے اس ضمن میں کاروائی کرنے کی سفارش کریگی ۔