سرکاری ملازمین جے اے سی کا احتجاج

   

میدک ۔ 23 ۔ اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) میدک ضلع سرکاری ملازمین کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے صدرنشین مسٹر نریندر کی قیادت میں سرکاری ملازمین اساتذہ ، ریٹائرڈ ملازمین نے وقفہ ظہرانہ کے موقع پر دفتر انٹیگریٹیڈ کلکٹریٹ پر سرکاری ملازمین کی واجب الادا ڈی اے ، ایریئرس ، خشک سالی الاؤنس کی پانچ اقساط کی فی الفور اجرائی کا پر زور مطالبہ کرتے ہوئے حکومت تلنگانہ پر زبردست دباؤ ڈالا ۔ احتجاجی ملازمین سرکار نے اس امر سے متعلق ایک تفصیلی یادداشت بھی کلکٹر ضلع کے ایڈمنسٹریٹیو آفیسر محمد یونس کے حوالے کیا۔ ملازمین سرکار نے اس موقع پر ا پن ے مطالبات کو لے کر بڑے پیمانہ پر نعرے لگائے اور مطالبہ کیا کہ 26 اکتوبر کو منعقد شدنی ریاستی کابینہ کے اجلاس میں ڈی ایز کی منظوری کا اعلان کرے۔ جی انورادھا ، مہیندر ، فضل الدین ، منجولا ، عارف علی، وشنوردھن ریڈی ، ناگیش، راما گوڑ ، گولی کمار ، ملکاجی ستیہ نارائن ، وینکٹ رام ریڈی اور دیگر شریک تھے۔