سرکاری کام کاج میں مصنوعی ذہانت کے استعمال کو فروغ دینے کا مشورہ

   

کلکٹر کھمم انودیپ دوری شیٹی کا پاور پوائنٹ پریزینٹیشن
حیدرآباد۔ 24 فروری (سیاست نیوز) کھمم ضلع کلکٹر انودیپ دوریشیٹی نے مشورہ دیا کہ مصنوعی ذہانت AI کے استعمال سے انتظامیہ میں بہتر نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے حکام کے درمیان بیداری پیدا کرنے پاور پوائنٹ پیش کیا کہ کس طرح انتظامیہ میں اے آئی ٹکنالوجی کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اے آئی کے استعمال سے کام کو بہتر اور تیزی سے مکمل کرنے میں مدد ملے گی اور ہر افسر کو اسے استعمال کرنا چاہئے۔ بہتر ایکسل اور پاور پوائنٹ کو اے آئی کے ذریعہ تیار کرکے پیش کیا جاسکتا ہے۔ اگر پچھلے پانچ سالوں میں دھان کی خریداری کی تفصیلات اپ لوڈ کی جائیں تو اے آئی ایپ چند سکنڈ زیادہ زیر التواء آرڈر والے رائس ملز کی فہرست فراہم کرے گی اور بتائے گی کہ کہاں توجہ مرکوز کرنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن کاموں میں دو سے تین گھنٹے لگتے ہیں اے آئی سے منٹوں میں مکمل ہوسکتے ہیں۔ کلکٹر نے کہا کہ اے آئی کا استعمال ہر محکمہ میں حکومت سے نافذ پروگراموں کی پیشرفت اور عملے کی کارکردگی کی نگرانی کیلئے بھی کیا جاسکتا ہے۔ اہلکاروں کو اے آئی ٹولز کا استعمال کرکے موثر طریقہ سے دفتری فرائض انجام دینے چاہئے۔ ٹولز کے استعمال سے اہلکار کم وقت میں موثر اے آئی ٹولز اے آئی طریقہ سے کام کرسکتے ہیں اور ضلعی اہلکاروں کو بیداری میں اضافہ کرنا چاہئے اور عملے کو ٹکنالوجی کے ساتھ مخصوص اے آئی تربیت دینی چاہئے۔ ضرورت کے لحاظ سے ایپس تیار کئے جاسکتے ہیں۔ کم از کم دو ضلعی افسران کو پاور پوائنٹ پیش کرنی چاہئے کہ اگلے ہفتے ان کے محکمہ میں اے آئی کا استعمال کیسے کیا جاسکتا ہے۔ کلکٹر نے کہا کہ سرکاری اسکیموں کو فائدہ اٹھانے والوں تک جلدی اور موثر طریقہ سے پہنچانے میں اے آئی ٹکنالوجی مفید ہوگی۔ اس موقع پر اڈیشنل کلکٹر ڈاکٹر ای سریجا اور پی سرینواس ریڈی ، ضلع پریشد سی ای او دیکشارائنا اور دیگر عہدیدار موجود تھے۔ ش