سرکردہ ماؤسٹ قائد ہری بھوشن کی بیوی کی کورونا سے موت

   

حیدرآباد : سرکردہ ماؤسٹ قائد ہری بھوشن کی اہلیہ بھی کوویڈ۔19 سے فوت ہوگئیں۔ یاد رہیکہ گذشتہ ہفتہ ہری بھوشن کی کوویڈ۔19 سے موت کی تصدیق کردی گئی ہے اور 24 جون کو ان کی اہلیہ بی سمااکا عرف ساردھا اکا کی موت ہوگئی۔ خرابی صحت سے یہ دونوں سخت پریشان تھے جو دنتے واڑہ علاقہ میں ماؤسٹ سرگرمیوں میں شامل تھے۔ ذرائع کے مطابق ضلع محبوب نگر کے گنگارام منڈل ماڈا گڈیم سے نارائنا عرف ہری بھوشن کا تعلق پایا جاتا ہے۔ ہری بھوشن کی موت کے چار دن بعد ہی ان کی اہلیہ فوت ہوگئی۔ اس ماوسٹ جوڑے کی موت سے گنگارم میں غم کا ماحول چھا گیا۔