سریناکی شکست سے برطانوی شہزادی میگھنکو مایوس

   

لندن۔11 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) یو ایس اوپن ویمنز سنگل کے فائنل میچ میں امریکی کھلاڑی سرینا ولیمز کی شکست نے برطانوی شہزادہ ہیری کی اہلیہ کو افسردہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق برطانوی شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مرکل اپنی دوست امریکی ٹینس اسٹار سرینا ولیمز کی 19 سالہ کینیڈین کھلاڑی بیانکا کے خلاف شکست پر افسردہ ہوگئیں۔ میگھن فائنل دیکھنے کیلئے میدان میں موجود تھیں اور سریناکی حمایت کررہی تھیں۔