روم ۔14 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) اٹلی کے شہر روم میں جاری اٹالین اوپن کے ابتدائی مرحلے میں نمبر دس سیڈ امریکہ کی سرینا ولیمز نے سویڈن کی ربیکا پیٹرسن کو 6-4 اور 6-2 اور ان کی بہن وینس ولیمز نے بلجیم کی ایلیس میرٹینز کو 7-5،3-6 اور7-6 سے مات دے کر پہلا مرحلہ عبور کرلیا جن کا دوسرے راؤنڈ میں مقابلہ متوقع ہے۔ اسی مرحلے کے دیگر میچوں میں کامیابی کے بعد امریکہ کی آمنڈا انیسیمووا، نمبر 14 سیڈ ایسٹونیا کی انیٹ کونٹاویٹ، نمبر تیرہ سیڈ امریکہ کی میڈیسن کیز،سلواکیہ کی وکٹوریہ کزمووا،آسٹریلیا کی آئیلا ٹاملیانووچ، اسپین کی گاربائن موگوروزا،سلواکیہ کی ڈومینیکا سیبلکووا،برطانیہ کی جوہانا کونٹا دوسرے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا مینز سنگلز کے پہلے مرحلے میں اسپین کے البرٹ راموس ونولاس نے نمبر پندرہ سیڈ فرانس کے گیل مونفلس کو 6-3 اور 6-1 سے حیران کن شکست دی۔