سرینواس گوڑ کی کوششوں سے مسلم قائد کو باوقار عہدہ

   

محبوب نگر میں نونامزد مارکٹ کمیٹی چیرمین محمد عبدالرحمن کو تہنیت

محبوب نگر ۔ محبوب نگر میں ایک جنرل عہدہ پر مسلمان قائد کی نامزدگی سے مسلمانان محبوب نگر میں مسرت کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ ان خیالات کااظہار جناب سید مظہرالدین نامور سوشیل ورکر نے 24 مئی کی شام مستقر محبوب نگر پر اپنی قیام گاہ موتی نگر پر تقریب کو مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔ جناب محمد عبدالرحمن ( جے جے آر ) کو محبوب نگر مارکٹ کمیٹی کا چیرمین نامزد کئے جانے پر تہنیتی تقریب کا اہتمام کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مارکٹ کمیٹی چیرمین کے باوقار عہدہ پر پہلی مرتبہ ایک مسلمان کی نامزدگی ریاستی وزیر وی سرینواس گوڑ کی کوششوں کا نتیجہ ہے ۔ یہی ان کے سیکولر قائد ہونیکا ثبوت ہے ۔جناب مظہرالدین نے ریاستی وزیر سرینواس گوڑ اور وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ سے اظہار تشکر کیا ۔ ساتھ ہی انہوں نے کلیدی عہدوں پر فائز مسلم قائدین سے پرزور اپیل کی کہ وہ مسلمانوں کے دیرینہ مسائل کی حل کی طرف توجہ دیں جوکہ تمام شعبوں میں پسماندہ طبقات سے بھی زیادہ پچھڑے ہوئے ہیں ۔ مسلمانوں کی تمام شعبوں میں پسماندہ ہونے کی رپورٹ حکومت کی تشکیل کردہ کمیشنوںنے دے دی ہے۔ تقریب سے محمد عبدالہادی ایڈوکیٹ ، محمد افتخار الدین احمد ایڈوکیٹ ہائی کورٹ شیخ سراج الدین ( جماعت اسلامی) عبدالرحمن ریکل حافظ ادریس ، خواجہ پاشاہ ( کونسلر) راشد خان ( کونسلر ) محبوب پاشاہ و دیگر نے بھی مخاطب کیا۔ تقریب میں محمد عبید این آر آئی ، خواجہ کلیم الدین این آر آئی ، ڈاکٹر سید عارف الدین ، سید اظہار الدین ، سید تصویف الدین ، ایم اے رحمن ، الیاس مجاہد ، صادق ، محمد محی الدین ، چھوٹے توصیف و دیگر معززین محلہ موجود تھے ۔ اس موقع پر محمد عبدالرحمن ( جے جے آر ) چیرمین محبوب نگر اگریکلچر مارکٹ کمیٹی کی شال پوشی و گلپوشی کی گئی ۔