19 اپریل کو وزیراعظم مودی کے دورہ کے موقع پر چوکسی بڑھا دی گئی تھی
سرینگر : انٹلیجنس بیورو اور دیگر ایجنسیوں نے جموں کشمیر میں مقامی سیکوریٹی عہدیداروں کو سیاحوں کو نشانہ بناتے ہوئے حملے کے امکان کے تعلق سے چوکس کیا تھا لیکن یہ 19 اپریل کا موقعہ تھا جب وزیراعظم نے اس مرکزی زیر انتظام علاقہ کا دورہ کیا ۔ سرینگر میں بالعموم اس طرح کا معاملہ اور چوکسی میں شدت پیدا کرنا کوئی خاص بات نہیں ۔ جب بھی وزیراعظم یا کوئی دیگر وی وی آئی پی کا دورہ ہوتا ہے تو کشمیر میں سیکوریٹی بڑھا دی جاتی ہے ۔ چنانچہ سرینگر کے اطراف و اکناف کئی ہوٹلس کو چوکس کردیا گیا جہاں سیاح ٹھہرے تھے لیکن 22 اپریل کو دہشت گردوں نے پہلگام کو منتخب کیا اور وہاں سیاحوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجہ میں 26 افراد ہلاک ہوئے ۔ حکومت کا ماننا ہے کہ یہ دہشت گرد پاکستانی سرپرستی میں تربیت پاتے ہیں ۔