سرینگر میں فوج کی مدد سے آکسیجن پلانٹ بحال کیا گیا

   

سرینگر: فوج نے سرینگر کے مضافاتی علاقہ رنگریٹ میں سول انتظامیہ کو ایک آکیسجن جنریشن پلانٹ بحال کرنے کی مدد فراہم کی۔رنگریٹ علاقے میں قائم یہ آکسیجن جنریشن پلانٹ گذشتہ پانچ برسوں سے بند پڑا تھا۔دفاعی ترجمان لیفٹیننٹ کرنل عمران موسوی نے جمعرات کے روز اپنے ایک بیان میں کہا کہ شہر کے نواحی علاقہ رنگریٹ میں قائم این ڈی گیسز آکسیجن پلانٹ گذشتہ پانچ برسوں سے بند پڑا تھا۔انہوں نے کہا کہ اس پلانٹ کو ایک دن میں 7 سو سلنڈروں میں آکسیجن بھرنے کی صلاحیت ہے ۔

سرینگر میں مندر نذر آتش کرنے کی جھوٹی خبر ، مقدمہ درج
سرینگر: جموں و کشمیر پولیس نے سری نگر میں ایک مندر کو نذر آتش کرنے کی جعلی خبر کو لے کر ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ سری نگر میں ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آٰیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔بتادیں کہ اسلامک اسٹیٹ (ولایہ ہند) نامی ایک تنظیم نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے کارکنوں نے سری نگر میں ایک مشہور مندر کو خاکستر کیا ہے ۔