سرینگر میں چار جنگجو ہنوز سرگرم

   

سرینگر: کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار کا کہنا ہیکہ سرینگر میں ابھی بھی چار جنگفجو سرگرم ہیں جنہیں بہت جلد گرفتار کیا جائے گا یا مارا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے سال گذشتہ کے ماہ اگست میں کہا تھا کہ سری نگر میں کوئی جنگجو موجود نہیں ہے لیکن بعد میں ستمبر کے پہلے ہفتے میں عباس نامی جنگو ضلع کولگام سے یہاں آیا اور اس کے بعد مزید سات جنگجو شامل ہوگئے۔