سری دیوی کی زندگی پر فلم ، پریا پرکاش کی مقبولیت میں ایک اور اضافہ

,

   

ممبئی۔ 15 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پریا پرکاش فلم ’سری دیوی بنگلا‘ سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے جارہی ہیںپریا پرکاش نے گزشتہ سال ویلنٹائن ڈے کے موقع پر ایک ویڈیو میں آنکھ کیا ماری، پورا ملک ان کا دیوانہ ہو گیا۔ لیکن اب پریا فلم ’سری دیوی بنگلا‘ سے بالی ووڈ ڈیبیو کرنے جا رہی ہیں۔ پریا پرکاش کی ڈیبیو فلم سری دیوی کی زنگی پر بنی ہے۔فلم میں پریا سپر اسٹار سری دیوی کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ کیسے وہ اسٹار بنیں اور پھر ایک باتھ ٹب میں ان کی لاش ملی۔ ٹریلر اور فلم کے نام پر ظاہر ہے کہ یہ فلم سری دیوی پر مبنی ہے۔ لیکن فلم میں کہیں بھی سری دیوی کو کوئی ٹریبیوٹ نہیں دیا گیا ہے اور نہ ہی فلم اس بات کو قبول کرتی ہیں کہ یہ کہانی سری دیوی کی حادثاتی موت پر مبنی ہے۔سری دیوی کی زندگی پر بنی فلم سے پریا پرکاش کا بالی ووڈ میں ڈیبیو، ٹریلر رلیز ہوتے ہوئی ٹرولوہیں ایسی خبریں آرہی ہیں کہ اس فلم کے خلاف بونی کپور نے پروڈیوسر کو نوٹس بھیجا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ پریا پرکاش کی اس فلم کو سری دیوی کے اہل خانہ کی اجازت کے بغیر بنایا گیا ہے۔