سری رام ساگر پروجیکٹ لبریز : وزیر جنگلات تلنگانہ

   

حیدرآباد،23اکتوبر(یواین آئی) شمالی تلنگانہ کا اہم سری رام ساگر پروجیکٹ تین سال کے عرصہ کے بعد مکمل طورپر لبریزہوگیا۔تلنگانہ کے وزیرجنگلات اندراکرن ریڈی نے یہ بات کہی۔انہوں نے آج اس پروجیکٹ کا معائنہ کیا۔اس موقع پر وزیرموصوف نے کہا کہ پڑوسی ریاست مہاراشٹرا میں شدید بارش کے نتیجہ میں سری رام ساگر پروجیکٹ میں پانی کا شدید بہاو درج کیاگیا۔ربیع کے موسم میں اس پروجیکٹ کے ذریعہ فصلوں کو سیراب کرنے کے لئے پانی چھوڑا جارہا ہے ۔خریف کے سیزن میں بھی اس پروجیکٹ کے ذریعہ پانی کی سپلائی کا منصوبہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ ایس آرایس پی پروجیکٹ لبزیرہوگیا ہے ۔پوچم پاڈ زون میں ریکارڈ سطح کی بجلی کی پیداوار ہورہی ہے ۔