حیدرآباد 24 اکتوبر (سیاست نیوز) قومی انسانی حقوق کمیشن نے سری سیلم لیفٹ بینک کنال کے سرنگ حادثہ میں مہلوکین کی نعشوں کی تاحال عدم دستیابی پر برہمی کا اظہار کیا ۔ سرنگ کے حادثہ میں 8 ورکرس کی ہلاکت ہوئی تھی اور صرف دو ورکرس کی نعشیں نکالی گئیں ، باقی نعشوں کی عدم دستیابی پر ورکرس کے افراد خاندان نے قومی انسانی حقوق کمیشن سے شکایت کی۔ کمیشن نے اس وقت کی چیف سکریٹری شانتی کماری سے رپورٹ طلب کی تھی۔ چیف سکریٹری اور محکمہ آبپاشی کی جانب سے پیش کردہ رپورٹ پر کمیشن نے عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ کمیشن نے موجودہ چیف سکریٹری رام کرشنا راؤ کو نعشوں کی دستیابی کے بارے میں تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔1