حیدرآباد۔5جولائی (یو این آئی) سری سیلم پراجیکٹ میں پانی کا بہاؤ بڑھ رہا ہے ۔ جورا لا پراجیکٹ سے 1,20,419 کیوسک پانی اس میں داخل ہوا، جبکہ 67,009 کیوسک پانی کا اخراج جاری ہے ۔ بائیں کنارے بجلی گھر سے 35,315 کیوسک اور دائیں کنارے بجلی گھر سے 31,704 کیوسک پانی ناگرجنا ساگر کو جاری کیا جا رہا ہے ۔ سری سیلم کی موجودہ سطح آب 876.90 فٹ ہوچکی ہے ۔