کولمبو: وزیراعظم پاکستان عمران خان کے دورہ سری لنکا کے موقع پر مقامی مسلمانوں نے اپنی حکومت کے خلاف احتجاج کیا ۔ عمران خان دو روزہ دورہ پر کولمبو پہنچے۔ مقامی مسلمانوں نے سخت احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کورونا سے جاں بحق مسلمانوں کی میتوں کو جلانا شروع کیا ہے ۔ مسلمانوں کی میتوں کو جلانے حکومت کی پالیسی کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہے۔ مسلمانوں نے کہا کہ وزیراعظم سری لنکا نے کورونا سے فوت مسلمانوں کی تدفین کی اجازت دی تھی لیکن حکام جلانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔