کولمبو ۔ 30 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) چار سری لنکا کے مسلم وزراء جنہوں نے ایسٹر کے دن بمباری کے بعد جس میں 258 افراد ہلاک ہوئے تھے، استعفیٰ دیدیا تھا آج اپنی وزارتوں سے دوبارہ رجوع ہوگئے کیونکہ تحقیقات کرنے والوں نے انہیں اس فائرنگ میں ملوث نہیں پایا۔ تحقیقات کے بموجب اسلامی انتہاء پسند گروپ نے یہ فائرنگ کی تھی۔ دو سینئر مسلم قائدین رؤف حکیم سری لنکا کی مسلم پارٹی کے قائد ہیں اور دوسرے ارشاد بدیع الدین کل سیلون مارکٹ قائد ہیں۔ ان دونوں کی حلف برداری صدر سری لنکا مائتری پالا سری سینا نے کل رات کروائیں۔ ان کے ساتھ دو مزید مسلم وزیر جن میں سے ایک وزیرمملکت ہے اور دوسرا نائب وزیر ہے، اپنی وزارتوں سے دوبارہ رجوع ہوئے۔ یہ وزراء ان 9 سرکاری ارکان اسمبلی میں شامل ہیں جن میں سے کئی کو برطرف کردیا گیا تھا اور ان پر دہشت گردوں کے ساتھ روابط کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ تحقیقات کے بعد پتہ چلا کہ ان کے مقامی اسلامی انتہاء پسند گروپس قومی توحید جماعت سے کوئی روابط نہیں ہیں۔
