ممبئی: ریاست مہاراشٹرا کے وزیر سیاحت جیا کمار نے بتایا کہ ریاستی حکومت جمو ں وکشمیر کے سری نگر اور لداخ میں سیاحت کو فروغ دینے کے لئے مختلف امور پر غور کررہی ہے۔ جیا کمارنے بتایا کہ جموں و کشمیر سے دفعہ 370خارج کرنے کے بعد مہاراشٹرا ریاستی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ جموں و کشمیر میں سیاحت کو فروغ دیں۔ 28اگست کو ہوئے ایک اجلاس میں یہ طے کیاگیا ہے۔“ انہوں نے مزید بتایا کہ سری نگر اور لداخ میں ریسورٹس کھولنے مہاراشٹرا حکومت نے فیصلہ کیاہے۔“
انہوں نے کہا کہ مہااشٹرا حکومت سب سے پہلے اراضی حاصل کرنے کیلئے جموں و کشمیر کی حکومت سے رجوع ہوگی۔ آئندہ کچھ دنو ں میں ہماری ایک ٹیم جموں و کشمیر کا دورہ کرے گی۔“وزیر سیاحت مہاراشٹرا جیاکمار راول نے بتایا کہ جموں و کشمیرمیں واقع مشہور مندر کے لئے ہماری ریاست سے ہزاروں کی تعداد میں لوگ جاتے ہیں اگر ہم وہاں ریسورٹس کھولتے ہیں تو یہ بہت ہی فائدہ مند ہوگا۔“ دوسری جانب کرناٹک کے وزیر سیاحت سی ٹی روی نے بھی اشارہ دیا ہے کہ ان کی حکومت بھی جموں و کشمیر کی سیاحت میں حصہ لے گی۔