سسر کی سالگرہ پر شعیب خاموش

   

کراچی ۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ اور سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنے والدکی سالگرہ پر مبارک باد پیش کی لیکن پاکستانی داماد نے خاموشی اختیارکی ۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں انسٹاگرام پر پاکستانی سابق کرکٹر نے اپنے بیٹے اذہان مرزا ملک کے ہمراہ سیر و تفریح کے دوران لی گئی چند تصاویر شائع کی، جسے ثانیہ مرزا نے بھی پسندکیا تو اس جوڑی کے درمیان جمی برف پگھلتی دکھائی دی لیکن سسر کی سالگرہ پر خاموشی نے ایک نئی بحث کو چھیڑ دیا ہے ۔