نئی دہلی۔ 15 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) سابق مرکزی وزراء سشما سوراج اور ارون جیٹلی کی یاد میں منگل کو سپریم کورٹ میں تعزیتی اجلاس منعقد کیا گیا۔سپریم کورٹ کے چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی عدالت میں دونوں آنجہانی رہنماؤں کی یاد میں فل کورٹ ریفرنس (تعزیتی اجلاس) کا انعقاد کیا گیا۔ چیف جسٹس کے عدالت کے کمرے میں فل کورٹ ریفرنس کی وجہ سے اجودھیا معاملے کی سماعت آج قریب 12بجے شروع ہوئی۔