نئی دہلی۔ 29جون (سیاست ڈاٹ کام) سابق وزرخارجہ سشما سوراج نے اپنی سرکاری مکان خالی کردیا ہے ۔ دوسری بار بنی نریندر مودی حکومت کی کابینہ میں سشما کو شامل نہیں کیا گیا ہے ۔ انہوں نے 17ویں لوک سبھا کیلئے الیکشن بھی نہیں لڑا تھا۔سابق وزیرخارجہ نے سرکاری رہائش گاہ خالی کرنے کی اطلاع ٹوئٹر پر دیتے ہوئے لکھا میں نے اپنی سرکاری رہائش گاہ 8صفدر جنگ لین، نئی دہلی خالی کردی ہے۔