سشمیتا سین 50 سال کی ہوگئیں

   

ممبئی ، 19 نومبر (یو این آئی) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور سابق مس یونیورس سشمیتا سین آج 50 برس کی ہو گئی ہیں۔ سشمیتا سین ایک ہندوستانی فلمی اداکارہ ہیں جنہیں بیوٹی کوئین بھی کہا جاتا ہے۔ انہوں 1994 میں فیمینا مس انڈیا یونیورس اور بعد میں 18 سال کی عمر میں مس یونیورس 1994 کا تاج پہنایا گیا تھا ۔سشمیتا سین 1994 میں مس یونیورس کا تاج پہننے والی پہلی ہندوستانی خاتون تھیں ۔ اس مقابلے کے دوران سشمیتا نے مہنگا گاؤن نہیں بلکہ اپنی ماں کا بنایا ہوا گاؤن پہنا تھا ، اتنا ہی نہیں ، اس نے جو دستانے پہنے تھے وہ جرابوں سے بنے تھے ۔ سشمیتا سین 19 نومبر 1975 کو حیدرآباد ، آندھرا پردیش میں پیدا ہوئیں ۔ سشمیتا سین کے والد ، سوبیر سین ، ہندوستانی فضائیہ میں ونگ کمانڈر تھے ۔ انہوں نے اپنی تعلیم نئی دہلی کے ایئر فورس گولڈن جوبلی انسٹی ٹیوٹ اور سکندرآباد کے سینٹ اینز ہائی اسکول سے مکمل کی۔