سعد حریری کے قافلے کے قریب میزائل حملہ

   

بیروت ۔ لبنان کے سابق وزیراعظم سعد الحریری کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا ہیکہ سعد حریری کے قافلے کے قریب 11 روز قبل وادی البقاع میں ایک میزائل حملہ کیا گیا تاہم اس واقعے کی تحقیقات مکمل ہونے تک اسے منظرعام پرنہیں لایا گیا۔الحدث ٹی وی چینل کے ذرائع کے مطابق لبنانی حکومت نے تصدیق کی ہے کہ سابق وزیراعظم سعد حریری کے قافلے کے قریب وادی البقاع میں ایک میزائل داغا گیا تاہم اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ سعد حریری کے اس قافلے میں جدید ترین مواصلاتی آلات سے لیس 30 گاڑیاں تھیں۔ سعد حریری کی گاڑی سے قریبا پانچ سو میٹر کے فاصلے پر پہاڑی علاقے میں ایک زور دار دھماکہ ہوا۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو سیل کرکے اس کی تحقیقات شروع کردی تھیں۔جائیوقوعہ سے میزائل کے ٹکڑے ملے ہیں تاہم اس حوالے سے مزید معلومات ظاہر نہیں کی گئیں۔