سعودیہ میں آتشزدگی کا واقعہ نرمل کے محمد جاوید جھلس کر فوت

   

جدہ:تلنگانہ کے ضلع نرمل سے تعلق رکھنے والے39سالہ محمد جاویدسعودی عرب میںآگ لگنے کے ایک حادثہ میں جاںبحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ان کے مکان میں جہاں وہ 2 بنگلہ دیشی افراد کے ساتھ مقیم تھے اس کے ائیر کنڈیشن میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی جس میں تینوں کی موت ہوگئی۔جاوید کے ایک بھائی دبئی میں کام کرتے ہیں جو اطلاع ملتے ہی سعودی عرب پہنچ گئے اور تفصیلات حاصل کیں ۔اس سال سعودی عرب میں ریکارڈ گرمی کے باعث آتشزدگی کے کئی واقعات پیش آچکے ہیں ۔