سعودیہ میں یکم مارچ سے رمضان

   

ریاض : سعودی عرب میں رواں سال مقدس ماہ رمضان کا پہلا دن ٹھیک یکم مارچ کو متوقع ہے ۔ یہ ہجری کیلنڈر اور گریگور ین کیلنڈر کے درمیان انوکھا تال میل ہے جو ہر 33 سال میں ایک مرتبہ پیش آتا ہے ۔ جدہ اسٹونامیکل سوسائیٹی کے صدر انجنیئر ماجد ابو زہرہ نے نشاندہی کی کہ یہ اپنے آپ میں منفر د فلکیاتی واقعہ ہے جس میں قمری اور شمسی گردشیں باہم میل کھاتی ہیں ۔