پیرس ۔ 18 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) تیل کی پیداوار کو محدود رکھنے سے متعلق نیا معاہدہ نافذ کرنے سے قبل سعودی عرب نے پیداوار کو گھٹاتے ہوئے قیمتوں میں اچھال لانے کے اپنے ارادے واضح کردیئے جبکہ روس نے پیداوار کو ریکارڈ سطح تک بڑھا دیا ہے۔ انٹرنیشنل انرجی ایجنسی نے آج کہاکہ حالیہ عرصہ میں تیل کی منڈیوں میں اتار چڑھاؤ دیکھا جاتا رہاہے۔