سعودیہ کے ساتھ ہمارے تعلقات اعلیٰ ترین سطح پر:عراقی وزیر دفاع

   

بغداد : عراقی وزیر دفاع ثابت العباسی نے کہا ہے کہ ان دنوں سعودی عرب کے ساتھ عراق کے تعلقات اعلیٰ ترین سطح پر ہیں۔ ہم سیکورٹی اور انٹیلی جنس کو مربوط کر رہے ہیں۔ ثابت العباسی نے کہا خودمختاری ایک ریڈ لائن ہے۔ ہمیں ترک بمباری کے مسئلہ کا سیاسی حل درکار ہے۔ہفتہ کے روز العربیہ چینل کو خصوصی انٹرویو میں عراقی وزیر دفاع نے مزید کہا کہ انقرہ شمالی عراق میں کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کے عناصر کو نشانہ بنانے کے لیے بار بار بمباری کرتا ہے جس کی وجہ سے بعض کارروائیوں کے دوران عراقی شہریوں کی ہلاکتیں ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا ریاست کی مرضی اور کنٹرول سے باہر نکل کر ہتھیاروں کی موجودگی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔عراقی وزیر دفاع نے کہا کہ شام میں الہول کیمپ داعش کا گڑھ بن گیا ہے۔ یہ کیمپ بغداد کے لیے بڑی تشویش کا باعث ہے۔ہر ملک کو چاہیے کہ وہ اپنے شہریوں کو الھول کیمپ سے نکال لے تاکہ یہ کیمپ مکمل طور پر بند کیا جا سکے۔