ریاض: سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے کہا ہے کہ ‘سعودی عرب اور امارات فیوچر انرجی کے حوالے سے ایک ہیں۔ میڈیا کے مطابق شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے کہا کہ ’سعودی عرب اور امارات توانائی کی پیداوار بڑھانے، آئل ریفائنری کی استعداد کے استحکام اور پٹرول کو پٹروکیمیکل میں تبدیل کرنے کے لیے کوشاں ہیں‘۔ سعودی وزیر توانائی نے پیر کو ابوظہبی انٹرنیشنل پٹرولیم کانفرنس و نمائش ’ادبیک‘ میں شرکت کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ’دونوں ملک آئل ریفائنری کی استعداد بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔ پائدار اور محفوظ توانائی نظام فراہم کرنے پر بھی کام کررہے ہیں‘۔ شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے کہا کہ ’سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات پوری دنیا میں زیادہ تیل پیدا کرنے والے ملک ہیں۔