سعودی جیل میں آگ، تین فوت

   

ریاض ۔ 12 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب میں ریاض کی ایک جیل میں جمعرات کو آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجہ میں تین قیدی فوت اور 21 دیگر زخمی ہوگئے۔ سرکاری نیوز ایجنسی نے جیل حکام کے حوالہ سے بتایا کہ الملاز ریزن میں طلوع آفتاب کے وقت یہ واقعہ پیش آیا۔