سعودی خواتین کی آزادی: ایک دن میں 1,000 خواتین کا مرد سرپرستوں کی رضامندی کے بغیر بیرون ملک روانہ

,

   

ریاض: سعودی عرب میں خواتین کو حاصل آزادی سے ایک خاموش انقلاب برپا ہورہا ہے۔ اس کا اندازہ اس رپورٹ کے بعد ہونے لگا ہے کہ جس میں بتایا گیا ہے کہ تقریبا 1,000بالغ سعودی خواتین اپنے ولیوں یعنی سرپرستوں کی رضامندی کے بغیر بیرون ملک کے سفر پر روانہ ہوئی ہیں۔ ایئر پورٹ پر امیگریشن کے کاؤنٹر پر اپنے سرپرستوں کی رضامندی کا صداقت نامہ یا کوئی اور متعلقہ دستاویزات کے متعلق ان سے پوچھا نہیں گیا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں جاریہ ماہ ایک نیا متعارف ہواہے جس کے تحت کوئی سعودی خاتون بیرون ملک روانہ ہونے کیلئے ان کے مرد سرپرستوں کی اجازت ضروری نہیں۔ قبل ازیں 21سال سے زائد عمر کی خواتین کو اپنے والد، بھائی، خاوند یا کسی او رمرد سرپرست سے بیرون ملک روانہ ہونے کیلئے اجازت لینی پڑتی تھی۔ سعودی سفیر برائے امریکہ شہزادی ریما بنت بندر نے اس قانون کی حمایت کی ہے او رکہا کہ اس نئی تبدیلیوں کے سبب ایک نئی تاریخ رقم ہورہی ہے او رخواتین کو آزادانہ سفر کا حق حاصل ہوگیا ہے۔