سعودی خواتین کی گھڑ سواری میں دلچسپی

   

جدہ ۔ سعودی عرب کے علاقے جازان میں خواتین، لڑکیوں اور بچوں میںگھڑ سواری کی دلچسپی بڑھ گئی ہے۔ سعودی ٹرینرخواتین ایک کلب میں گھڑ سواری کی ٹریننگ دے رہی ہیں۔ ویب سائٹ کے مطابق سعودی ٹرینر خاتون نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے یہاں لڑکیوں اور بچوں میں گھڑ سواری کا شوق بڑھتا جارہا ہے۔کامیاب گھڑ سوار خواتین کی دیکھا دیکھی لڑکیوں اور بچوں میں گھڑ سواری کو پسند کیا جانے لگا ہے۔ گھڑ سواری کی ٹریننگ پندرہ کلاسوں میں دی جارہی ہے۔ ٹرینر خاتون نے کہا کہ فی الوقت 47 لڑکیوں اور بچوں کو گھڑ سواری کی تربیت دی جارہی ہے۔ ان میں سے پانچ ابتدائی مرحلے میں ہیں۔ گھڑ سواری سیکھنے والی ایک لڑکی نے کہا ہے کہ انہوں نے ڈھائی سال پہلے گھوڑے خریدے تھے۔ فی الوقت ان کے پاس تین گھوڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب میں گھڑ سواری کی ماہر ہوں۔ گھوڑوں کی صفائی اور خدمت کرتے ہوئے اچھا لگتا ہے۔گھڑ سواری سیکھنے والی ایک اور لڑکی نے کہا کہ مجھے گھڑ سواری اچھی لگتی تھی بالاخرگھڑ سوار ٹرینر خاتون نوال الزعفری سے اب میں اس کی ٹریننگ لے رہی ہوں۔انہوں نے کہا کہ مجھے ہی نہیں بلکہ جازان کی بیشتر لڑکیوں کو فخر ہے کہ وہ گھوڑے کی سواری کرنے لگی ہیں اور انہیں اس میں لطف آرہا ہے۔