سعودی سیاحت کے شعبے کو مزید ترقی دے گا

   

ریاض ۔ سعودی وزیر سیاحت احمد الخطیب نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ سعودی عرب اگلے سال اپنے منصوبوں کی تیاری، ایجادات اورسرمایہ کاری کے ذریعہ سیاحت کے شعبے کو مزید ترقی دے گا۔ انہوں نے فوربز میگزین کے خصوصی شمارے میں جو جی 20 کے صدارتی اجلاس کی مناسبت سے شائع ہونیوالا ہے۔، انٹرویو کے دوران کہا سعودی عرب ایک پرکشش ملک ہے، ہمارا سیاحت کا شعبہ بھی تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔سعودی عرب ایک تاریخی، معاشی اور معاشرتی تبدیلی کی طرف گامزن ہے ۔ ہماری مہمان نوازی اور سیاحت کے شعبے اس تبدیلی کی وجہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا یہ سال سعودی عرب کے لیے اہم تھا جس کے دوران مملکت نے دنیا کے لئے اپنی سرحدیںکھولی ہیں۔ ان کے مطابق گذشتہ فروری میں شاہ سلمان بن عبد العزیز نے ایک شاہی فرمان جاری کیا تھا کہ ملک میں وزارت سیاحت قائم کی جائے، جو پہلے سعودی سیاحت اور قومی ثقافتی ورثہ کے نام سے مشہور تھی۔