سعودی شہر طائف میں بارش کے بعد سیلاب

   

جدہ: طائف شہر اور ملحقہ علاقوں میں بارش کے باعث سیلابی ریلوں میں پھنس جانے والے متعدد افراد کو بچا لیا گیا۔ مکہ مکرمہ ریجن میں محکمہ شہری دفاع نے کہا ہے کہ ’طائف سمیت میسان، اضم، الجموم اور مکہ مکرمہ شہر کے بعض علاقوں میں بارش ہوئی ہے۔شہری دفاع نے سیلابی ریلوں کے خدشے باعث پیشگی تیاری کر رکھی تھی نیز تمام پر خطر مقامات پر نفری کا تعین کیا گیا تھا، طائف شہر میں موسلادھار بارش کے باعث بعض علاقوں میں سیلابی ریلوں کی سی کیفیت پیدا ہوگئی تھی۔