سعودی عرب اور امارات میں خانگی ملازمین کیلئے عید الاضحی کی تعطیلات کا اعلان

   

ریاض :سعودی عرب اور امارات نے نجی شعبہ کے ملازمین کیلئے عید الاضحی کی چھٹیوں کا اعلان کردیا۔ دونوں ملکوں میں عید الاضحی 28 جون کو منائی جا رہی ہے۔سعودی عرب میں وزارت انسانی وسائل اور سماجی ترقی نے ٹویٹر پر کہا کہ سعودی عرب میں نجی اور غیر منافع بخش شعبوں کے ملازمین یوم عرفہ سے شروع ہونے والی چار روزہ چھٹیوں سے لطف اندوز ہوں گے۔ یوم عرفہ منگل 27 جون کو ہوگی۔ 27 سے لیکر 30 جون چار دن تعطیل رہے گی۔ یو اے ای میں انسانی وسائل اور امارات کی وزارت نے اعلان کیا ہے کہ نجی شعبے کے ملازمین ہفتہ تا اتوار ویک اینڈ کے علاوہ 27 جون سے جمعہ 30 جون تک چھٹی پر ہوں گے۔