ریاض ۔ 23 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب نے سہ شنبہ کو ایران پر عالمی دباؤ کی اپیل کی ہے۔ یہ درخواست عالمی برادری سے اس وقت کی گئی ہے جب ایران کے تیل کے خریدار ممالک کی امریکی تحدیدات سے استثنیٰ کی مدت ختم ہوچکی ہے اور امریکہ نے اس پر نئی تحدیدات کا اعلان کیا ہے۔ سعودی عرب کے وزیرخارجہ ترحیم الاصاف کا یہ بیان سعودی عرب کے سرکاری ادارے سعودی پریس ایجنسی نے شائع کیا ہے۔