سعودی عرب ایف اے ٹی ایف کی مکمل رکنیت

   

جدہ، 22جو ن (سیاست ڈاٹ کام) فائنانشیل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) میں عرب ممالک سے مکمل رکنیت پانے والا سعودی عرب پہلا ملک بن گیا ہے ۔عرب نیوز کے مطابق امریکہ میں فلوریڈا کے اورلینڈو میں ایف اے ٹی ایف گروپ کی سالانہ جنرل میٹنگ میں سعودی عرب کو مکمل رکنیت دی گئی۔ایف اے ٹی ایف کی پہلی میٹنگ 1989میں پیرس میں ہوئی تھی اور 30ویں سالانہ اجلاس کے موقع پر منعقدہ میٹنگ میں سعودی عرب کو مکمل رکنیت ملی۔ سعودی عرب گروپ کی یونٹ ایف ای این اے کا نومبر 2004سے بانی رکن ہے ۔

سعودی اتحادی فورسیس نے حوثیوں کے دو ڈرون مارے گرائے
ریاض ۔ 22 ۔ جون : ( سیاست ڈاٹ کام ) : سعودی قیادت کی عالمی اتحادی قوتوں نے یمن میں حوثیوں کے دو ڈراؤن طیاروں کو مار گرانے کا اعلان کیا ہے۔ سعودی عرب کی سرکاری خبر ایجنسی ایس پی اے کی خبر کے مطابق اتحادی قوتوں کے ترجمان ترکی الا مالکی کا کہنا ہے کہ حوثیوں کی جانب سے دارالحکومت صناء سے پرواز کرائے جانے والے دو ڈراؤن طیارے اتحادی قوتوں کی جانب سے تباہ کر دیے گئے ہیں۔مالکی کا کہنا تھا کہ یمنی فضائی حدود میں ان طیاروں کا تعین کیا گیا جس کے بعد انہیں مار گرایا گیا۔ یاد رہے کہ ستمبر 2014 سے یمن کا دارالحکومت صناء حوثیوں کے زیر کنٹرول ہے۔