سعودی عرب: بیٹیوں کی شادی میں تاخیر نہ کی جائے: انسانی حقوق کمیشن کی ہدایت

,

   

ریاض : سعودی عرب کے انسانی حقوق کمیشن نے والدین کو انتباہ دیا ہیکہ وہ اپنی بیٹیوں کی شادیوں میں تاخیر نہ کریں۔ سعودی عرب میں پریس ایجنسی کے مطابق ایسے والدین انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوں گے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ سعودی عرب کے انسانی حقوق کمیشن نے بیٹیوںکی شادیوں میں تاخیر سے متعلق سعودی والدین کا عمل ناقابل قبول ہے۔ کمیشن کے بیان میں کہا گیا ہیکہ ایسی خواتین جن کی شادیوں میں تاخیر کی جارہی ہے وہ شریعت کے قانون کے مطابق اپنے والدین کے خلاف مقدمہ دائر کرسکتی ہیں۔