ریاض :سعودی عرب میں بریدہ ڈیٹس فیسٹیول (بریدہ کھجور میلہ) پیر کو کو شروع ہورہا ہے۔ میلے کا اہتمام قصیم ریجن میں وزارت ماحولیات، پانی اور زراعت کی شاخ کی جانب سے کیا گیا۔القصیم گورنری، القصیم میونسپلٹی اور کلینری آرٹس اتھارٹی کے اشتراک سے اس کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ یہ میلہ 30 دن تک جاری رہے گا۔قصیم کے علاقے میں وزارت ماحولیات، پانی اور زراعت کی شاخ کے جنرل سپروائزر، انجینیر سلمان بن جاراللہ الصوینع نے کہا کہ وزارت کی شاخ نے اقتصادی نقل وحرکت کو فروغ دینے اور سالانہ میلے میں اضافے کے لیے میلے کی تیاری مکمل کر لی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس کا مقصد مملکت وژن 2030 کے اہداف کے مطابق کھجور کی پیداوار بڑھانا ہے۔انہوں نے القصیم کے گورنر شہزادہ ڈاکٹر فیصل بن مشعل کی طرف سے حمایت کا خیر مقدم کیا ہے۔