سعودی عرب میں آرامی دور کے آثار برآمد

   

ریاض : سعودی محقق مرضی جلباخ نے مملکت کے شمال میں تیما کے مقام پر آثار قدیمہ کے حوالہ سے ایک قیمتی تختی کا انکشاف کیا ہے۔ جلباخ کو ملنے والی پتھروں کی اس تختی پر آرامی دور کے نقوش موجود ہیں اور یہ تقریباً چھٹی صدی قبل مسیح کے زمانے کی ہے۔ سعودی دارالحکومت ریاض میں قائم قومی عجائب خانہ اس نئی دریافت کو پیش کرے گا۔ جلباخ گذشتہ 40 برسوں سے مملکت کے اندر آثار قدیمہ کی کھوج میں ہے۔