ریاض: سعودی عرب میں اہلیہ او رملازمین نقل و حرکت کی نگرانی کیلئے موبائل ایپلیکیشن متعارف کیا گیا ہے۔ جبکہ انسانی حقوق کے رضا کاروں نے مذکورہ اقدام کو بنیادی حقو ق کے منافی قرار دیا ہے۔ دی انڈیپنٹ میں شائع رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کے زیر انتظام ایپ ”Absher“ متعارف کیا ہے۔
اس ایپ کو اب تک دس لاکھ مرتبہ ڈاؤن لوڈ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مذکورہ ایپ کے ذریعہ شوہروں کو اپنی بیویوں یکی جان سے پاسپورٹ استعمال کرنے پر بذریعہ ایس ایم ایس اطلاع مل جاتی ہے۔ خواتین کے حقوق کے لئے کام کرنے والی روتھنا بیگم نے کہا کہ سعودی حکام نے موبائل ایپلی کیشن کے ذریعہ مردوں کو خواتین او رمالکان کو ملازمین کی نقل و حرکت کوانتہائی محدود کرنے کا موقع فراہم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی پابندیوں سے گھروں میں تنازعات پیدا ہوسکتے ہیں۔
خیال رہے کہ اس ایپ سے خواتین کے بیرون ملک کے دوروں کے متعلق بھی تمام معلومات واضح ہوجائے گی۔