سعودی عرب میں ذی الحجہ کا چاند نظر آگیا، 8 جولائی کو وقوف عرفہ

   

ریاض: سعودی عرب میں چہار شنبہ کو ذی الحجہ کا چاند نظر آگیا۔ جمعرات 30 جون کو ذی الحجہ کی پہلی تاریخ ہوگی۔سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سپریم کورٹ نے رویت ہلال کے بارے میں بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا کہ عید الاضحی ہفتہ 9 جولائی کو اور وقوف عرفہ جمعہ 8 جولائی کو ہوگا۔