سعودی عرب میں ماحولیاتی سیاحت کے رجحان میں اضافہ

   

ریاض: مملکت سعودی عرب میں موحول دوست سیاحتی کاروبار ایک بڑھتا ہوا رجحان بن گیا ہے جہاں ایسے ہوٹلوں کی مقبولیت بڑھ رہی ہے جو موسمیاتی تبدیلی کے عمل کو متاثر کرنے میں حصہ نہیں ڈالتے۔ماحول دوست منصوبوں میں سرمایہ کاری کرنے کے حوالے سے وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ متعدد ایسے سرمایہ کار سامنے آئے ہیں جنہوں نے اپنی توجہ ان منصوبوں کی طرف مبذول کی ہے جو صارفین کو راغب کرنے اور محصولات کو پائیدار بنیادوں پر بڑھانے کیلئے مواقع میں اضافہ کرتے ہیں۔مملکت سعودی عرب خطے میں اپنے گرین سیکٹر کو فروغ دینے میں پیش پیش ہے، جہاں کمرشل بنیادوں ہر مہمان نوازی کے شعبہ کیلئے ماحول دوست اندازکو اپنایا جا رہا ہے اور دن بدن ایسے گرین میگا پراجیکٹس کیلئے فنڈنگ میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔